ان خیالات کا اظہار"سایمون کاونی" نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے سے متعلق ڈبلن میں تعینات ایرانی سفیر کی درخواست کے جواب میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ، ایران کیساتھ قانونی تجارت کی ضرورت سے متعلق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے اور انسانی زندگی اور صحت کیلئے ضروری سامان میں تجارت کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
آئرش وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ ہفتے میں اس حوالے سے کچھ اقدامات اٹھائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ کا سرکاری موقف یہ ہے کہ کوویڈ-19 کی بیماری نے سارے انسانوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ہم اس بات کو سیاسی رنگ دینے میں کوئی دلچسبی نہیں رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئرلینڈ، ایران کیساتھ تعمیری تعلقات کو برقرار رکھنے سمیت ایران سے ضروری سامان کی لین دین کی حمایت کرنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
کاونی نے کہا کہ آئرلینڈ اور یورپی یونین ایران سے تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے بدستور قائم ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈبلن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "مسعود اسلامی" نے حالیہ دنوں کے دوران، آئرلینڈ کے وزیر خارجہ اور سیاسی حکام کے نام میں ایک خط میں ان سے کرونا وائرس کے بحران کے دوران ایران مخالف امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ