امریکہ کرونا بحران کے باوجود بھی ایران کیخلاف پابندیوں سے دستبردار نہیں: روس

ماسکو، ارنا- روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے بحران کی صورتحال میں بھی ایران، شام اور شمالی کوریا کیخلاف یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں سے دستبردار نہیں ہوجاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سرگئی لاوروف" نے منگل کے روز روس میں گورچاکوف پبلک ڈپلومیسی فاؤنڈیشن کے اجلاس کے دوران امریکی پالیسیوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں نے دنیا کے بہت سارے عوام بشمول ایران، شام اور شمالی کوریا پر بہت بڑے نقصانات پہنچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک اور سب سے پہلے امریکہ، انسانہ دوستانہ اقدامات کو پابندیوں سے اسثتنی دینے کی تجویز کا خیر مقدم نہیں کرتے ہیں اور ویسے ہی کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ادویات اور ضروری سامان بھیجنے کی راہ میں حائل پابندیوں کو نظر انداز نہیں کرتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان پابندیوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری سہولیات خریدنے میں ایران، شمالی کوریا اور شام کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha