21 اپریل، 2020 3:52 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83759622
0 Persons
افغان تاجروں اور ڈرائیوروں کے ویزوں کا مسئلہ حل کیا گیا

تہران، ارنا – افغانستان میں ایرانی کاروباری اتاشی نے کہا ہے کہ افغان تاجروں اور ڈرائیوروں کے ویزوں کا مسئلہ حل کیا گیا۔

محمد مہدی جوانمرد قصاب" نے ایران اور افغان کے درمیان تجارت کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کی وزارت خارجہ، وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت، ایران کی تجارتی ترقی تنظیم اور افغانستان میں تعینات ایرانی سفارتخانے  کی بھر پور کوششوں کے ساتھ ایران کے داخل ہونے کیلیے افغان تاجروں، کاریگروں اور ڈرائیوروں کو ویزا جاری کرنے کا مسئلہ دو مہینے کیلیے حل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں اور کارو باری افراد کا ویزا اس شرط پر جاری کیا جائے گا کہ وہ کرونا سے متعلق صحت کا تصدیق نامہ پیش کریں۔

قصاب نے کہا کہ افغان ڈرائیوروں کا ویزا صحتمند ہونے اور فضائی طریقے سے ملک میں داخل ہونے کی شرط پر جاری کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha