بین الاقوامی فجر باکسنگ مقابلوں کا ایران میں انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- بین الاقوامی فجر باکسنگ مقابلوں کا رواں سال کے فروری مہینے کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی باکسنگ فیڈریشن اور ایشیائی باکسنگ کنفیڈریشن نے دارالحکومت تہران کی میزبانی میں بین الاقوامی فجر باکسنگ مقابلوں کے انعقاد کیلئے ایرانی باکسنگ فیڈریشن کی باضابطہ درخواست کی منظوری دی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی باکسنگ فیڈریشن کو مارچ مہینے کے دوران، ان مقابلوں کا انعقاد کرنے کا ارادہ تھا جو المپک کوالیفائنگ مقابلوں کے انعقاد اور ساتھ ہی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے میسر نہ ہوا۔

ایرانی باکسنگ فیڈریشن نے فجر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ایشیائی، یورپی اور افریقی ممالک کیساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha