عراقی سیاسی کارکن کا ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی پر عالمی مہم کے قیام پر زور

بغداد، ارنا- عراقی الفتح اتحاد کے نامور رکن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف ایران، پابندیوں اور معاشی ناکہ بندی کیخلاف مقابلہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بلکہ تمام مسلمان اور آزاد قوموں کو امریکی سامراجیت کیخلاف مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایران کیخلاف یکطرفہ پابندیوں کو اٹھانے کیلئے ایک عالمی مہم کے قیام کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار عراق کے سابق وزیر برائے انسانی حقوق اور عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن "محمد مہدی البیاتی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد قوموں اور ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رونما ہونے والی اس نازک صورتحال میں ایران کیخلاف ظالمانہ اور یکطرفہ امریکی پابندیوں کی منسوخی کی کوشش کرتے ہوئے امریکہ کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں۔

البیاتی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت سے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اسلام اور مسلمانوں کیخلاف ایک بڑی سازش قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور معاشی ناکہ بندی نے صرف اسلامی جمہوریہ ایران کا نشانہ نہیں بنایا ہے بلکہ وہ تمام اسلامی ممالک بالخصوص ایران کے پڑوسیوں بشمول عراق کا نشانہ بنایا ہے۔

عراقی سابق وزیر برائے انسانی حقوق نے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف ایران، پابندیوں اور معاشی ناکہ بندی کیخلاف مقابلہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بلکہ تمام مسلمان اور آزاد قوموں کو امریکی سامراجیت کیخلاف مقابلہ کرنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha