عالمی پروجیکٹ مینجمنٹ مقابلوں میں ایرانی نمائندوں کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پانج نمائندوں نے آن لائن تعاون اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے عالمی مقابلوں (GeCCo) میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق GeCCo پروجیکٹ مینجمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان پروجیکٹ مینیجرز اور طلباء کا ایک عالمی ایونٹ ہے جس پر آن لائن تعاون پر توجہ دی جاتی ہے اور یانگ کروہ گلوبل (IPMA Young Crew) کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے دوران، نوجوان اور پیشہ ورانہ چھ افراد والی ٹیمیں چوبیس گھنٹے ورچوئل ٹیموں میں کام کرتی ہیں، کیس اسٹڈی کو حل کرتی ہیں اور کلیدی تقریریں سنتی ہیں۔

اس مقابلے کا بنیادی مقصد دوسرے ممالک کے عوام اور مختلف ثقافتوں کیساتھ ایک مجازی ماحول میں ٹیم ورک کو مضبوط بنانا ہے؛ مقابلہ کے دوران، ایک کیس اسٹڈی پیش کیا جائے گا جس میں ہر ٹیم کو اس کیلئے پروجیکٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ایک حل فراہم کرنا ہوگا۔

آن لائن تعاون اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے عالمی مقابلوں کا 7 مارچ سے ایک مہینے کیلئے انعقاد کیا گیا اور آج بروز پیر کو ایرانی پروجیکٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے ان مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا۔

ان مقابلوں کا ورلڈ پروجیکٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن (آئی پی ایم اے) کے نوجوان اراکین کے زیر اہتمام میں ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ دوسری دفعہ ہے جو ایران نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

ہونے والے مقابلوں میں مختلف بر اعظموں کے 24 ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا تھا۔

ایران، روس، امریکہ، جرمنی، جمہوریہ چیک، آسٹریا، پرتگال، اسپین، مراکش، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، نائیجیریا، برازیل، میکسیکو، گوئٹے مالا، کوسٹا ریکا، پاناما، پیرو، چلی، لٹویا، کروشیا، پولینڈ، سربیا اور انڈونیشیا کے نمائندوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha