20 اپریل، 2020 3:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83758127
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی شامی اعلی حکام سے ملاقاتیں

تہران، ارنا- شام کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شامی صدر" بشار اسد" اور اپنے شامی ہم منصب "ولید المعلم" سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" آج بروز پیر کو شامی دارالحکومت دمشق پہنچ گئے جہاں انہوں نے شامی صدر سے ملاقات کی۔

انہوں نے بشار الاسد سے ملاقات کے بعد اپنے شامی ہم منصب سمیت شامی وزیر اعظم کے مشیر سے بھی ملاقات کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ آج بروز پیر کو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں دمشق پہنچ گئے جہاں نائب شامی وزیر خارجہ "فیصل مقداد" نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha