20 اپریل، 2020 12:27 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83757755
0 Persons
ایرانی صوبے اصفہان سے 2 ارب اور 640 ملین ڈالر کی برآمدات

اصفہان، ارنا - ایران کی معدنیات صنعت اور تجارت کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران اس صوبے سے بیرون ممالک کو 2 ارب اور 640 مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

یہ بات ایرج موفق نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں 15 پڑوسی ممالک کو زیادہ سے زیادہ برآمد کرنا اس تنظیم کے اہم پروگراموں میں سے ہے۔

موفق نے کہا کہ برآمدات کی ترقی اور نئی منڈیوں کی دریافت خاص طور پر عراق میں سنجیدگی سے ایجنڈے میں شامل ہے تاکہ ہم پہلے سے کہیں زیادہ سامان اور خدمات کے بھیجنے کے ساتھ صوبے میں پیداواری اور معاشی حالات کی بہتری دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ معیار کو سنجیدگی سے لینا چاہئے تاکہ ہم دوسرے ممالک میں ایرانی سامان کے استعمال کو فروغ دے سکیں۔

اصفہان کو 5 ملین سے زائد آبادی کے ساتھ 9 ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے پیداواری یونٹس ہیں جس کی سرمایہ 221 بلین ریال ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha