ایران میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت 15 ہزار تک پہنچ چکی ہے

تہران، ارنا - ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کےشعبے تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے روزانہ 15 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

یہ بات احسان مصطفوی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت لگ بھگ 500 تھی جو فی الحال 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مصطفوی نے مزید بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کی لیبارٹریز کی تعداد 125 سے زائد تک ہو گئی ہے۔

اس سال پاستور انسٹی ٹیوٹ نے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

یہ انسٹی ٹیوٹ نے طاعون، سل اور آبلہ جیسے مختلف بیماریوں پر قابو کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 57،023 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 82،211 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 5،118 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha