ایرانی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندے کی افغان اعلی حکام سے ملاقات

کابل، ارنا- افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندے نے افغان اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتوں میں ان سے افغانستان کی تازہ ترین سیاسی تبدیلیوں پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد ابراہیم طاہریان فرد" نے اتوار کے روز افغانستان کے صدر"محمد اشرف غنی"، افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام "محمد حنیف اتمر" اور افغانستان کی قومی سلامتی مشیر "حمد اللہ محب" سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے افغان امن عمل کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے اب تک ایران اور افغانستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں اچھے اور تعیمری تعلقات قائم ہیں۔

افغان ادارہ شماریات نے گزشتہ سال کے اختتام میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سال کے دوران افغانستان کی سب سے زیادہ تر درآمدات ایران سے ہوئی تھیں اور اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha