ایران کو کرونا وائرس کے طبی ساز و سامان کی برآمدات کی صلاحیت حاصل

تہران، ارنا- نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ہم نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے سے متعلق طبی ساز و سامان کی برآمدات کی صلاحیت کا حصول کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کٹس ٹسٹ اور دیگر طبی ساز و سامان کی تیاری سے اب ایران ان طبی مصنوعات کی برآمدات کیلئے تیار ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سورنا ستاری" نے آج بروز اتوار کو محکمہ خارجہ میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے باہمی کوششوں کیساتھ کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے طبی و سازو سامان کی تعمیر میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

ستاری نے کہا کہ ایران نے وینٹی لیٹر اور سرجری کے مختلف ڈیوائسز کی تیاری میں قابل قدر پیشرفت کی ہے اور اب ایرانی کمپینیوں نے اس شبعے میں اپنے تیار کردہ مصنوعات کو دیگر ممالک بشمول یورپ میں برآمدات کرنے کا جواز حاصل کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha