19 اپریل، 2020 5:14 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83756957
0 Persons
آیندہ مہینوں میں وینٹی لیٹر کی برآمدات کریں گے: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران آئندہ مہینوں کے دوران وینٹی لیٹر کی برآمدات کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو صرف دوسرے ممالک بالخصوص میرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے دستبردار ہونا چاہیے۔

ظریف نے مزید کہا کہ یقین رکھیں کہ ہم کبھی بھی کسی امریکی حکام کے مشوروں کا تسلیم نہیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی "سورنا ستاری" نے کہا کہ ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے تیز تر کوششیں شروع کر دی ہیں اور تمام متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات ساز کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان سے وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن اور ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ایک علم پر مبنی ایرانی کمپنی نے اس مشین کو مقامی طور پر تیار کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وینٹی لیٹر ایک پیچیدہ مشین ہے جس کے تین بڑے حصے آکسیجن سلنڈر، کمپریسر اور کمپیوٹر ہیں۔ 

ایک نلکی مریض کی ناک یا منہ سے گزار کر پھیپھڑوں تک پہنچائی جاتی ہے جس کے بعد کمپریسر کے ذریعے آکسیجن سلنڈر سے آکسیجن براہِ راست مریض کے پھیپھڑوں تک فراہم کی جاتی ہے۔ ایک اور نلکی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پھیپھڑوں سے نکال کر باہر لے آتی ہے۔

وینٹی لیٹر ہوا کے اندر حسبِ ضرورت آکسیجن شامل کر کے مریض کے پھیپھڑوں تک براہِ راست بھیجتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha