ہامون بین الاقوامی تالاب کی بحالی کیلئے ایک کروڑ یورو کی مالی حمایت

تہران، ارنا- یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی) نے ہامون بین الاقوامی تالاب کی بحالی کیلئے ایک کروڑ یورو کی مالی حمایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی ماحولیاتی تحفظ کے تنظیم کے نائب سربراہ برائے سمندری اور تالابوں کے امور "احمد رضا لاہیجان زادہ" نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے یورپی یونین کیجاب سے تالابوں کے ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ہاموں بین الاقوامی تالاب کے اردگرد مقامی لوگوں کے روزگار کے معیار کو فروغ دینے پر ایک کروڑ یورو کی مالی حمایت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سمندی امور کی تنظیم اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے درمیان پانچ سالہ تعاون کے قرارداد پر دستخط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس قرارداد پر دستخط کرنے کی سرکاری تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایرانی تالابوں کی حفاظت کے قومی منصوبے کے ڈائریکٹر"علی اراہی" نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قرارد کا مقصد تالابوں کے ماحولیاتی نظام کی بحالی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو فروغ دینا اور ہاموں بین الاقوامی تالاب کے اردگرد مقامی لوگوں کے روزگار کے معیار کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ دینا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوب مشرقی میں واقع ہامون بین الاقوامی تالاب ایران اور افغانستان کے مابین مشترکہ ہے؛ یہ ایران کی سب سے بڑی تیسری جھیل ہے اور دنیا کے ساتویں بڑے بین الاقوامی تالاب ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha