19 اپریل، 2020 3:22 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83756790
0 Persons
قم دینی مدارس کا آرتھوڈوکس چرچ سے تعاون پر تیار

قم، ارنا- قم دینی مدارس کے سربراہ نے گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے سکریٹری جنرل کے نام میں ایک پیغام میں آرتھوڈوکس چرچ سے باہمی تعاون کیلئے اپنی تیاری کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ "علیرضا اعرافی" نے اس خط میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے واقعے نے ممالک اور قوموں کو مشکلات میں پھنس دیا ہے جس کی وجہ سے عالمی مذہبی رہنماؤں اور سائنسدانوں کے دلوں میں گہرے دکھ اور غم بسا ہوا ہے۔

اعرافی نے اس بات پر زور دیا کہ قم دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبا، سائنسی، تحقیقی، ثقافتی اور  خاص طور پر سائبر اسپیس میں تجربات کے تبادلہ کیلئے بین الاقوامی سائنسی مراکز، یونیورسٹیوں، مذہبی مراکز، مذہبی رہنماؤں اور دنیا بھر کے ممالک اور آرتھوڈوکس کرسچن انسٹی ٹیوشن کیساتھ تعاون کا ایک نیا باب شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

*** گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے نئے سکریٹری جنرل کا آیت اللہ اعرافی کے خط کا جواب

گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے نئے سکریٹری جنرل "آیون سوکا" نے کہا ہے کہ ہم کوویڈ-19 کی وجہ سے لوگوں کی شدید دکھ و درد سے بخوبی باخبر ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایران کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha