19 اپریل، 2020 1:37 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83756592
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کل شام روانہ ہوں گے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کل بروز پیر شام کے دارالحکومت دمشق روانہ ہوں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے کہا کہ ظریف پیر کے روز شامی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے دمشق کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے ایک روزہ دورے پر شامی صدر بشار الاسد، اپنے ہم منصب ولید المعلم کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی تبدیلیوں اور شام میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تازہ ترین سیاسی اور میدانی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ سال کے مارچ مہینے میں شام کا دورہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha