19 اپریل، 2020 12:14 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83756402
0 Persons
ملک میں نئی اسکریننگ شروع ہوگئی ہے: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ملک میں نئی اسکریننگ کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد کے مثبت کرونا ٹیسٹ کے بعد ، اعدادوشمار کو مزید درست بنانے کے لئے مریضوں سے متعلق عوام کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یہ بات "حسن روحانی" نے اتوار کے روز کرونا سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے صوبوں میں نئی اسکریننگ اس بنیاد پر شروع ہوئی ہے کہ ان تمام افراد جن کا ٹیسٹ مثبت ہوگیا ہے، پچھلے کچھ دنوں میں ان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہونے والے افراد کے ٹیسٹ کا آغاز کیا جائے گا۔
صدر روحانی نے کہا کہ یہ ایک مثبت قدم ہے جو ہمیں ہر روز بیماری کے قابو پانے کی شرائط کے قریب لاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha