عالمی فیڈریشن آف سوشل ورکرز کی ایران مخالف ادویات کی پابندیوں کے خاتمے کی حمایت

تہران، ارنا - انٹرنیشنل فیڈریشن آف سوشل ورکرز کی سربراہ " سیلواانا مارٹنیز" ، اس کے مستقل سیکریٹری "روی ترویل" اور ایشیاء پیسیفک ریجن کی سربراہ "رز ہنڈرسون" نے ایک مشترکہ پیغام میں ایران مخالف دوائیں کی پابندیوں کے خاتمے کی حمایت کی ہیں۔

یہ بات ایران کی سوشل ورکرز ایسوسی ایشن کے سربراہ "حسن موسوی چلک" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ایران کو ادویات کی پابندیوں سمیت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم نے ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے ، پہلے فیڈریشن کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پھر ورلڈ فیڈریشن آف سوشل ورکرز کو ایک خط بھیجا جس میں ایسی صورتحال میں جہاں عوام کو دوائیوں اور صحت سے متعلق اشیاء کی ضرورت ہو ، پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے ان کی حمایت کا مطالبا کیا۔
ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 55،987 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 80،868 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 5،031 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha