18 اپریل، 2020 11:59 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83755854
0 Persons
عالمی رینکنگ میں ایرانی جمناسٹ کی ایک درجے بہتری

تہران، ارنا- عالمی جمناسٹکس فیڈریشن کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی "سعید رضا کیخا" نے ایک درجے بہتری کیساتھ دنیا کی تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جمناسٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں دنیا کے سب سے بہتر جمناسٹوں کی فہرست کو شائع کیا جس میں ایران سے سعید رضا کیخا ایک درجے بہتری کیساتھ تیسری پوزیشن پر کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ چین اور جاپان سے تعلق رکھنے والے جمناسٹکس نے بالترتیب دنیا کی پہلی اور دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔

عالمی جمناسٹکس فیڈریشن کی تازہ ترین رپورٹ میں باکو میں منعقدہ عالمی مقابلوں کے نتایج کا لحاظ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بات قال ذکر ہے کہ کیخا نے گزشتہ مہینوں کے دوران میلبورن عالمی جمناسٹکس مقابلوں میں اعلی کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha