کرونا وائرس کٹس ٹسٹ کے سوئفٹ سسٹم کو پابندیوں کے بہانے سے منسوخ کیا گیا: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے بینک نے پابندیوں کے بہانے سے کرونا وائرس کٹس ٹست کے سوئفٹ سسٹم کی منسوخ کی۔

ان خیالات کا اظہار"کیانوش جہانپور" نے ہفتے کی رات کو جنوبی کوریا سے کرونا وائرس کٹس ٹسٹ کی خریداری سے متعلق وضاحیں پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جنوبی کوریا سے کرونا وائرس کٹس ٹسٹ خریدنے کی ایران کی درخواست کے مسترد ہونے سے متعلق ایک دستاویز شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی فارسی زبان کی نیوز چینلز نے کرونا وائرس کٹس ٹسٹ کی عدم فراہمی کیلئے میڈیا اٹیچمنٹ تیار کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں جنوبی کوریا کے بینک نے ایران کی درخواست مسترد کردی تا کہ کٹس ایران تک نہ پہنچائی جائیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا سے کٹس ٹسٹ کی خریداری کے بارے میں غیر ملکی ٹی وی چینل "ایران انٹرنیشنل" نے دعوی کیا ہے کہ سوئفٹ کا تعلق کرونا تشخیصی کٹ تیار کرنے والی کورین کمپنی سے نہیں تھا اور اس کا تعلق ایک سافٹ ویئر کمپنی سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دوسری دستاویز شائع ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں کرونا وائرس کٹس ٹسٹ کی مزید دوسال کیلئے کوریائی کمپنی مائیکو بائیو میڈ کی ملکیت میں ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے عہدیدار نے کہا کورین بینک کی جانب سے پابندیوں کے بہانے سے متعلقہ سوئفٹ کو مسترد کردیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ادویات اور طبی سامان نہیں کو پابندیوں سے مستثنی کرنے والا دعوی جھوٹ ہے؛ بینک نے سرکاری طور پر بتایا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے خریداری ممکن نہیں ہے۔

جہانپور نے کہا ہے کہ ایرانی کمپنی بھی امام خمینی (رہ) کے ایگزیکٹو ہیڈ کوارٹر کی ذیلی کمپنی ہے جو ایران کیلئے کرونا وائرس کٹس ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہتی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha