18 اپریل، 2020 9:50 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83755791
0 Persons
ایران سے تجارتی تعلقات کو بڑھائیں گے: پاکستانی عہدیدار

اسلام آباد، ارنا- پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے ایران سے کثیر الجہتی تعلقات کو پاکستان کی ترجیحات میں قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک پابندیوں کے باوجود ایران سے تجارتی تعلقات بالخصوص سرحدی لین دین میں اضافہ کرنے پر دلچسبی رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار" قاسم خان سوری" نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایران اور پاکستان کے ایوان تجارت میں منعقدہ ایک نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس اجلاس میں کویٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر "محمد رفیعی" نے بھی حصہ لیا تھا۔

 اس نشست میں عہدہ سے سبکدوش ہونے والے ایرانی قونصلر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایران اور پاکستان کے تعلقات کی توسیع بالخصوص سرحدی صوبوں میں سرحدی تجارت کی تقویت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستانی عہدیداروں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے میرجاوہ مشترکہ سرحدی گیٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا جس کی وجہ سے 1800 سے زائد ٹرک ان سرحدی گیٹ کے پیچھے پھنس گئے ہیں اور سرحدوں کو کھولنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

در این اثنا پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے اس مسئلے کا تعاقب کرنے اور اس کا جلد از جلد حل کرنے کا وعدہ کیا۔

اس کے علاوہ پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں دونوں ملکوں کی پارلیمنٹوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی منظوری کیلئے بھی ایک کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی گئی جس میں پاکستانی سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود بلوچستان کے اراکین اور کویٹہ کے ایوان تجارت کے نمائندے شریک ہوں گے اور پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ دینے کی تجاویز کو اس کمیٹی میں پیش کرنے کے بعد ان کی منظوری کیلئے پاکستانی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

در این اثنا قاسم خان سوری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے ایرانی قونصلر محمد رفیعی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمبرز آف کامرس اینڈ کامرس، کاروباری برادری، برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان بھی ان تعلقات کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو پاک ایران تجارتی تعلقات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک پابندیوں کے باوجود ایران سے تجارتی تعلقات بالخصوص سرحدی لین دین میں اضافہ کرنے پر دلچسبی رکھتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha