ایران میں کوویڈ 19 سے نمٹنے کی تیار کردہ 6 مصنوعات کی رونمائی

تہران، ارنا – ایران کی 'شہید بہشتی' یونیورسٹی نے کوویڈ 19 سے نمٹنے کی تیار کردہ 6 مصنوعات کو رونما کردیا۔

نائب ایرانی صدر برائے سائنسی امور 'سورنا ستاری' نے آج بروز ہفتہ  ایران کی شہید بہشتی یونیورسٹی میں کوویڈ 19 سے نمٹنے کی تیار کردہ 6 مصنوعات کی رونمائی کی۔

ملک میں کرونا بیماری سے متعلق اعدادوشمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اس شعبے میں ماحولیاتی ٹیکنالوجی اور انوویشن کی کارکردگی قابل قبول رہی ہے اور اس ماحولیاتی نظام میں سرگرم علم پر مبنی کمپنیاں اور افرادی قوت نے اچھے اور بروقت اقدامات کیے ہیں۔

ان مصنوعات میں  اوزون گیس جنریٹر جو پیمائش کے ایک سینسر سے لیس ہے ، ٹریفک کنٹرول اور ڈس انفیکشن گیٹ، طبی عملے کیلیے نینوٹیکنالوجی کیساتھ لچکدار شیلڈ، کرونا کیلیے ریپڈ ڈیٹکشن کٹس، کوویڈ19 کے انتظام کا سسٹم اور  ٹاک ایپ  شامل ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha