17 اپریل، 2020 4:26 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83754273
0 Persons
ایران اور قطر کا توانائی شعبے میں تعاون پر اتفاق

تہران، ارنا – ایرانی وزیر توانائی اور قطری وزیر صنعت اور تجارت نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر توانائی "رضا اردکانیان" اور قطری وزیر صنعت "علی بن احمد الکواری" جو دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ ہیں، نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران مشترکہ اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال اور توانائی شعبے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اپریل مہینے کو ایرانی صوبے اصفہان میں انعقاد کیا جائے مگر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے معطل کردیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha