ایرانی فوج قوم اور قومی مفادات کی حمایت کی علامت ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی فوج جنگ کی علامت نہیں بلکہ قوم اور قومی مفادات کی حمایت کی علامت ہے۔

یہ بات "حسن روحانی" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جنگ کی علامت نہیں ہے ، بلکہ قوم اور قومی مفادات کی حمایت کی علامت ہے، وطن اور صحت کے محافظ کے کام کی عظمت سیلاب ، زلزلے اور بیماری کے وقت قوم اور حکومت کی مدد کرنے میں ، زیادہ واضح ہو چکے ہیں۔
اسلامی انقلاب کے عظیم بانی امام خمینی (رح) نے 1979 کے 17 اپریل کو (29 فروردین) "یوم آرمی" کا نام دیا۔
اس سال سے  آج تک ، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خصوصی یونٹ ملک کے صوبوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔
اس سال ، کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ، یہ تقریب آرمی یونٹوں کی "خدمت پریڈ" کی شکل میں منعقد کی گئی ، جس کا نام "دفاعی سلامتی کے معاونین برائے دفاع وطن" ہے جو اسلامی جمہوریہ فوج کی خدمات اور اتھارٹی کے ایک اور پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha