17 اپریل، 2020 11:26 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83753957
0 Persons
ایرانی آرمی ملک کی زندگی کا محافظ ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا – صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی آرمی جنگ اور امن میں ، سخت اور نرم جنگ ، محاذ ، گلیوں ، بیرکوں ، اور اسپتال میں ایران کی زندگی کا محافظ ہے اور ایران کی زندگی تمام ایرانیوں کی زندگی ہے۔

یہ بات "حسن روحانی" نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں 17 اپریل (29 فروردین) یوم آرمی کی مناسبت سے کہی۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک بڑیگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے جمعہ کے روز يوم آرمی كی مناسبت سے خدمت كی پريڈ میں صدر روحانی کے پیغام کو لکھا۔
انہوں نے کہا کہ آج ، گھر پر موجود ایرانی شہری ، کام کی جگہ پر موجود تمام معاشی اور سماجی کارکن ، وطن اور صحت کے محافظوں کے مددگاروں کی قومی اور معاشرتی کوششوں کو دیکھتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ کی فوج اور صحت کے عملے کو سلام بھیجتے ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ 19 اپريل (29 فروردين) ايران ميں يوم آرمی كا دن ہے. 19 اپريل 1988 كو امريكی فورسز نے خليج فارس ميں موجود ايران كے سمندری تيل ميدانوں كی حفاظت كرنے والے آرمی كے اہلكاروں كو دھمكايا مگر وطن كے غيرتمند جوانوں نے ان دھكميوں كو مسترد كرتے ہوئے وطن كے دفاع كے لئے لڑے اور جام شہادت نوش كيا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha