امریکہ اپنے گھر سے 7 ہزار میل دور ہمارے علاقے میں کیا کر رہا ہے: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے وجود میں آنے سے 2 ہزار سال قبل خلیج فارس اسی نام سے تھا وہ اپنے ملک سے 7 ہزار میل کے فاصلے پر ہمارے علاقے میں کیا کررہا ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے خلیج فارس میں امریکی فوج کی موجودگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہیں نہ علم ہو کہ وہ اپنے گھر سے 7 ہزار میل (تقریبا ساڑھے 11 ہزار کلومیٹر) دور یہاں کیا کرنے آئے ہیں.
ظریف کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے امریکی بیڑے ہمارے خطے کے پانیوں میں اپنا راستا نہیں پتا لگا سکتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکیوں کو یہاں کوئی واقفیت نہیں ہے.
انہوں ںے مزید کہا کہ دو ہزار سال سے پہلے یعنی امریکہ کے معرض وجود میں آنے سے بہت پہلے یہاں کی پانی خلیج فارس کے نام سے مشہور ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha