ممتاز عراقی عالم کا عالمی راہنماؤں سے ایران مخالف پابندیوں کی مخالفت کرنے کا مطالبہ

بغداد، ارنا – عراقی سنی جماعت کے ممتاز عالم نے دنیا کے تمام ادیان کے مذہبی راہنماؤں سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی مخالفت کے لئے باہمی یکجہتی کا مطالبہ کیا۔

یہ بات علامہ "خالد الملا" نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے رمضان المبارک مہینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سنی اور شیعہ کے راہنماؤں اور دوسرے ادیان سمیت عیسائی عالم ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کریں۔

الملا نے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرہ اور اسی صورتحال میں عدم جمع کی مبنی پر یہ احتجاجی ریلی سائبرسپیس اور سماجی چینلز میں انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور یورپ کے بہت سارے دینی عالم ، جو اس انسانی ہمدردی کی دعوت میں ہمارے ساتھ رکھتے ہیں ، اس احتجاجی ریلی میں حصہ لے سکتے ہیں تاکہ دنیا کے ذریعہ دینی علماء کی آواز سنی جاسکے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha