16 اپریل، 2020 4:36 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83753481
0 Persons
ایران اور چین کی امریکی غیرقانونی پابندیوں کی مذمت

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین نے امریکی غیرقانونی پابندیوں کی مذمت کی۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں چینی زبان میں کہی۔
اس موقع پر انہوں نے اس ٹیلی فونک گفتگو پر اپنی خوشی کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشترکہ مسائل سمیت کرونا وائرس سے نمٹنے، دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرانے اور افغانستان میں سلامتی قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
ظریف نے کہا کہ ہم نے چین کی کرونا کے خلاف امداد کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکی غیرقانونی پابندیاں کرونا کے خلاف ایران کی کوششوں کی بڑی رکاوٹ ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز اپنے چینی ہم منصب "وانگ یی" کے ساتھ افغانستان میں سلامتی اور امن قائم رکھنے پر ٹیلی فونک گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں امریکہ کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روک دینے کے رد عمل میں کہا کہ اب دنیا امریکی غنڈہ گری کا تجربہ کر رہی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha