ایرانی صدر کا پانی اور بجلی کے چار بڑے منصوبوں کا افتتاح

تہران، ارنا – صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے صوبے تہران میں 20 ہزار ارب ریال سے زیادہ سرمایہ کاری شدہ پانی اور بجلی کے چار بڑے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

ایرانی صدر "حسن روحانی" نے جمعرات کے روز ایک ویڈیو رابطے میں ایرانی صوبے تہران کے چار شہروں پرند، اسلامشہر، صفادشت اور ملارد میں پانی اور بجلی کے شعبے میں چار بڑے منصوبوں کے کام کا آغاز کرنے کا حکم دیا۔

صدر روحانی نے رواں سال کے آخر تک ایرانی وزارت توانائی میں 500 ہزار ارب ریال مختلف منصوبوں کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے باوجود ایرانی بڑی قوم اور تمام نجی، سرکاری تنظیمیں، عملے اور انجینئرز ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
شہر پرند میں پاور پلانٹ بھاپ یونٹ، اسلامشہر، صفادشت اور ملارد میں تین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔
اس چار منصوبے کا ایرانی صدر کے حکم سے گزشتہ سال کے دوسرے نصف حصے میں شروع ہونے والی "الف- ب- ایران" مہم کے سلسلے کی مبنی پر افتتاح کیا گيا۔
اس منصوبوں کے لئے 28 ہزار ارب ریال سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha