سوئس سفیر نے کرونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی کوششوں کو سراہا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق، "مارکوس لایٹنر" نے بدھ کے روز ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے سربراہ "کریم ہمتی" کیساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ایران میں مالیاتی اور طبی ساز و سامان کی ترسیل کے شعبوں میں سرگرم سوئس کمپنیاں، ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی سے تعاون پر دلچسبی رکھتی ہیں۔

انہوں نے ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی لازمی مصنوعات اور ضروریات کی فہرست کو تیار کرکے پیش کرے تا کہ ان کمپنیوں کے ذریعے ان کی فراہمی ہوجائے۔

انہوں نے سوئس مالیاتی میکنزم کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مالیاتی چینل کا دو شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پہلا حصہ؛ طبی ساز وسامان، ادویات اور خوراک کے شعبوں میں سرگرم سوئس کمپینوں کی ایران میں موجودگی ہے جن کے ذریعے ان ضرویات کی فراہمی ہوجائے گی۔

دوسرا حصہ؛ ایرانی رقوم کو سوئس بینکوں میں منتقلی تا کہ ان رقوم کے ذریعے ایرانی ضروریات کو پورا کیا جائے؛ اس مالیاتی میکنزم کا نفاذ انسان دوستانہ امداد کیلئے نہیں بلکہ انسان دوستانہ مقاصد کیلئے ایرانی ضروریات کو خریدنا ہے۔

 اس موقع پر ایرانی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم پابندیوں کے باوجود اس بیماری پر قابو پاسکیں اور ہم کوویڈ- 19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ کے سائنسی ور تحقیقاتی مراکز کیساتھ اپنے تجربات کے تبادلہ پر تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha