اے ایف سی کی رائے شماری میں ایرانی گول کیپر ورلڈ کپ کے ایشیائی چیمپئن بن گئے

 تہران، ارنا- ایشین کنفیڈریشن کی رائے شماری میں ایرانی گول کیپر "علیرضا بیرانوند" سب سے بڑی رائے کیساتھ ورلڈ کپ کے ایشیائی چیمپئن بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ سالوں کے دوران میں ایشیائی کھیلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کردیا ہے۔

اب قطر میں منعقدہ 2022 فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں سمیت مارچ مہینے میں 2023 ایشیائی مقابلوں کی ملتوی ہونے کے بعد ایشیائی کنفیڈریشن نے پانچ ایشیائی نامور کھیلاڑیوں کی کامیابیوں کی یاد دہانی کرائی۔

اس حوالے سے ایرانی گول کیپرعلیرضا بیرانوند سے متعلق کہا گیا ہے کہ اگر چہ ایرانی قومی ٹیم 2019  فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور ان مقابلوں کے آگے مرحلے میں حصہ نہ لے سکی تا ہم ان مقابلوں میں ایرانی گول کیپر علیرضا بیرانوند نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 اے ایف سی نے ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران سپین، مراکش اور پرتگال کے مقابلوں میں بیرنواند کی اعلی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آخری میچ میں ایرانی دفاعی کھلاڑی کی ڈی کے اندر غلطی کی وجہ سے پرتگال کو پنلٹی کک ملی تو کرسٹیانو رونالڈو نے روایتی انداز میں ٹانگیں پھیلائے کک مارنے سے پہلے گھری سانس لی اور گول کیپر کی بجائے نیٹ کیجانب دیکھا۔

 دوسرے ہی لمحے اس پینلٹی کک کو بیرانوند نے چیتے کی طرح لپک کر روک لیا اور اسٹیڈیم اس کے مداحوں کے شور اور خوشی سے گونج اٹھا،کوچ خوشی سے اچھل پڑا اور کھلاڑیوں نے دیوانہ وار گول کیپر کو گلے لگا لیا؛ یہ 3 سیکنڈ علی رضا بیرانوند کیلئے حقیقت ہے جس کیلئے اس نے برسوں انتھک محنت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha