تفصیلات کے مطابق، "محمد الہ یاری" نے اتوار کے روز ایک پیغام میں مختاباد کو عالمی موسیقائی انعام جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عالمی موسیقی مقابلوں کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرنے سے بین الاقوامی سطح پر ایرانی موسیقی کو اجاگرکے اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بخوبی منوایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمیں اسلامی ایرانی فن کے زیادہ سے زیادہ چھپے ہوئے پہلووں کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ثقافتی سفارتکاری کے سنجیدہ شعبے میں موسیقی ایک موثر اور قابل کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی موسیقی وب سائٹ نے 2020 مقابلوں کے ایوارڈز جیتنے والوں کے نام کو شائع کی ہے جس میں ایرانی موسیقار "عبدالحسین مختاباد" بھی اصلی انعام جیتنے والوں کے فہرست میں ہے۔
مختاباد کے بنائے گئے "پردے پر شرم" فن پارے کو 2020 عالمی موسیقائی مقابلوں کے طلائی انعام سے نوازا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ