15 اپریل، 2020 6:19 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83752482
0 Persons
دنیا امریکی غنڈہ گری کا تجربہ کر رہی ہے: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روک دینے کے رد عمل میں کہا ہے کہ اب دنیا امریکی غنڈہ گری کا تجربہ کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پوری دنیا اس بات کا تجربہ اور اس سے شناخت حاصل کر رہے ہیں جس کا ایران بہت عرصوں سے سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی غنڈہ گردی، من گھرٹ بیانات اور دھمکیاں صرف نشہ نہیں ہیں بلکہ یہ سب دنیا کے عوام کو مار جاتے ہیں۔

ظریف نے اس مشکل صورتحال امریکہ کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روک دینے کے شرمناک اقدام کے رد عمل میں کہا کہ وہ بھی ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا اقدام جیسا ہے جس کی وجہ سے وہ بدنام رہے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روک دیے ہیں جس پر ماہرین صحت نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صدی کی بدترین عالمی وبا سے نمٹنے میں ناکامی اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر وہ مستقل اپنا غصہ عالمی ادارہ صحت پر نکال رہے ہیں۔

ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کے حوالے سے چین کی غلط معلومات کو فروغ دیا جس کی وجہ سے یہ کئی گنا بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha