ایرانی محکمہ خارجہ میں افغان تبدیلیوں سے متعلق ویڈیو کانفرنس کا انعقاد

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ میں قائم ادارہ برائے سیاسی اور بین الاقوامی اسیٹڈیز میں افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں سے متعلق ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی شعبے میں سرگرم نجی اور سرکاری حکام نے حصہ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں اور اس حوالے سے ایرانی محکمہ خارجہ کی سفارتی کوششوں بشمول افغان حکام سے ایرانی وزیر خارجہ کے ٹیلی فونک رابطوں کے پیش نظر، اس وزارت میں قائم ادارہ برائے سیاسی اور بین الاقوامی اسٹیڈیز نے افغان سیاسی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بین الاقوامی شعبے میں سرگرم نجی اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔

 اس اجلاس میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور سمیت ناروے، جرمنی، امریکہ، ازبکستان، افغانستان، بھارت، پاکستان، روس اور بلجیم کے ماہرین نے حصہ لیا تھا۔

 اس ویڈّیو کانفرس کے دوران، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال، افغان حکومت کے مستقبل اور اس حوالے سے رونما ہونے والے بین الاقوامی اور علاقائی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha