ایران کے کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں ڈھایی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل 18 منصوبوں کا نفاذ ہوگا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے دوران، کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں 2 ارب 563 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل منصوبوں کا نفاذ ہوگا۔

ایران مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، ان منصوبوں کے 33 فیصد کا حصہ اسٹیل اور اس کے ذیلی شعبوں پر مشتمل ہیں اور تانبے، کانوں کیلئے بجلی لائنوں کی ترسیل اور کانوں کیلئے راستوں کی تعیمر بھی ان منصوبوں کے 15 فیصد کے حصے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں کا ملک کے 22 صوبوں میں نفاذ ہوگا اور ان میں سے سب زیادہ منصوبے یزد، مشرقی آذربائیجان، خراسان رضوی اور کرمان کے صوبوں میں نفاذ ہوجائیں گے۔

اس کے بعد دیگر صوبوں بشمول ہرمزگان، فارس، خوزستان، جنوبی خراسان، قزوین، مغربی آذربائیجان اور گلستان میں بھی کن کنی اور صنعت کے شعبوں میں ایک الگ الگ منصوبے کا نفاذ ہوگا۔

یہ بات قال ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے دوران 4 ارب، 552 ملین اور 26 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل 23 منصوبوں کا نفاذ ایران مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن کے ایجنڈے میں شامل تھے۔

توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ 3 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 16 ارب 436 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل 104منصوبوں کا اس تنظیم اور اس کے ذیلی اداروں کے ذریعے نفاذ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں نائل آئل مصنوعات کے 21 فیصد کی برآمدات حصہ کان کنی اور صنعت کے شعبے میں ہوگئی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha