ایران میں کرونا وائرس کا شکار 49933 افراد اسپتال سے رخصت ہوگئے ہیں

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر کرونا سے 76389 افراد متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 4777 افراد جاں بحق اور  49933افراد علاج ہوکر اسپتال سے رخصت لےکر گھر چلے گئے ہیں۔

یہ بات کیانوش جہانپور نے بدھ کے روز ایران میں کوویڈ 19 سے متعلق تازہ ترین رپورٹ  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک مین 1512افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جو مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد76389 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روزسے اب تک مزید 94 افراد مرچکے ہیں جو مجموعی طور پر کرونا سے 4777 ایرانی شہری انتقال ہوچکے ہیں

ڈاکٹر جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے علاج ہونے والوں کےعمل میں تیزی آئی ہے اور اب تک کرونا کا شکار 49933افراد علاج ہو چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha