ایران اور شام کا مشترکہ فری زونز کے قیام پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایران اور شام نے مشترکہ آزاد زونز کے قیام کے ساتھ آزاد زون میں مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ پر مشاورت کی۔


شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA)  کے مطابق تہران میں تعینات شامی سفیر 'عدنان محمود' نے منگل کے روز ایرانی صدر کے معاون خصوصی اور فری تجارتی زونز کی اعلی کونسل کے سیکریٹری 'مرتضی بانک' کے ساتھ ملاقات کی۔

شامی سفیر نے آزاد زون میں پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے دونوں ممالک کے نجی شعبے اور صنعتی و تجارتی کمپنیوں کو فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں معاشی شراکت داری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے جس سے معاشی جنگ اور کچھ ممالک کی جابرانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران اور شام کی معاشی طاقت کو تقویت مل سکتی ہے۔

محمود عدنان نے شام اور ایران کے خلاف سخت پابندیوں کو "ڈبل جرائم کے علاوہ غیر قانونی اور ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں کورونا وائرس جو انسانیت کے لیے خطرہ ہے، سے نمٹنے کے راستے میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔

اس موقع میں ایرانی عہدیدار نے شام کے ساتھ آزاد زون میں تعاون کرنے اور دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایران اور ایرانی نجی کمپنیوں کی آمادگی پر زور دیا۔

انہوں نے تہران اور ایرانی نجی کمپنیوں کی اور اس صلاحیت میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تیاری پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha