ایران کے 16 صوبوں میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤ میں کمی ہوتی جا رہی ہے

اردبیل، ارنا- نائب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک کے 16 صوبوں میں کرونا وائرس کے پھیلا، کی کمی ہوتی جا رہی ہے اور ان صوبوں میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد صفر سے 20 تک پہنچ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار" ایرج حریرچی" نے منگل کے روز اردبیل کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے نئے سربراہ کے تعارف کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے 25 فیصد کے صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی روزانہ تعداد صفر سے 20 تک پہنچ گئی ہے اور باقی 25 فیصد کے صوبوں میں بھی اس کی روزانہ شرح 10 سے 20 تک کی تعداد پہنچ گئی ہے۔

حریرچی نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران، آج پہلی دن ہے جس میں کرونا وائرس کے اموات کی تعداد 100 سے کم ہے اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بھی مجموعی طور پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ایران میں 74 ہزار 877 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 98 اضافے کیساتھ اب تک کرونا وائرس کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 683 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha