14 اپریل، 2020 7:44 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83751156
0 Persons
تہران اور سیئول کے میئروں کی آن لائن گفتگو

تہران، ارنا- تہران اور سیئول کے میئروں نے ایک آن لائن ویڈیو چیٹ کے دوران کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق "پیرروز حناچی" نے "سو پارک" سے اس آن لائن گفتگو کے دوران کہا کہ پہلے دونوں کے برعکس اب ملک کی صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے اور بعض شہروں میں کرونا وائرس کی صورتحال خطرے سے نکل کر بہت اچھی صورتحال میں ہے اور ساتھ ہی کوویڈ-19 کی مریضوں اور اموات کی تعداد میں بھی بہت کمی نظر آئی ہے۔

تہران کے میئر نے مزید کہا کہ تہران میونسپلٹی نے کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر ممالک سے اظہار یکجہتی کیلئے آزادی ٹاور میں ایک ویڈیو میپنگ کا انعقاد کیا جس کا دیگر ممالک نے خیر مقدم کیا۔

حناچی نے جنوبی کوریا کیجانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کو امداد بھیجنے کا شکریہ ادا کیا اور سیئول کے میئر سے مطالبہ کیا کہ وہ میٹروپولیٹن سمٹ کے ساتھ ساتھ کورین حکومت میں ایران میں دو وائرسوں بشمول کرونا اور پابندیوں کیخلاف لڑنے سے متعلق تہران کا پیغام کو پہنچادیں۔

اس موقع پر سو پارک نے ایران مخالف پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی مشکل صورتحال کو سمجھ کر اس حوالے سے ایران کی مدد کرنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha