ایرانی خاتون کھیلاڑی کی اے ایف سی کرونا وائرس روک تھام کمپین میں شمولیت

تہران، ارنا- ایرانی خاتون فٹسال کھیلاڑی "فرشتہ کریمی" ایشین فٹ بال کنفیڈریشن میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق تشکیل ہونے والی کمپین میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی ویب سائٹ نے کرونا وائرس کیخلاف کمپین میں حصہ لینے والے نامور ایشیائی فٹسال کھیلاڑیوں کے حصہ لینے سے متعلق ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں کوریائی فٹ سال کھیلاڑی "لی چونگ یونگ"، بحرینی کھیلاڑی "مہدی الہمیدان" اور ایران سے فرشتہ کریمی موجود ہیں اور وہ کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر سے متعلق بات کرتے ہیں۔

کریمی نے اس ویڈیو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ دنیا کے سارے لوگ اس مشکل حالات میں پھنس گئے ہیں اور اس وباؤ کی وجہ سے سب تشویش میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا آپ سے مطالبہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں کو باقاعدہ دھوئیں، دوسرے کیساتھ معاشرتی فاصلے کا لحاظ کریں اور گھر ہی میں رہیں تا کہ اس طرح اپنے آپ اور عزیز و اقربا کی مدد کرکے معاشرے کو اس خطرے سے بچا سکیں۔

کریمی نے کہا کہ ان حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے دنیا میں سکون آئے گی؛ مجھے امید ہے کہ بہت جلد اس وائرس پر قابو پاکر ساری دنیا سکون میں جی سکیں۔

 ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اس ویڈیو کے آخر میں کرونا وائرس روک تھام کمپین میں حصہ لینے والے کھیلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے ایف سی اس عالمگیر وبا کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے پوری دنیا کے عوام کیساتھ کھڑا رہے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha