ایران میں کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی روزانہ شرح دو ڈیجٹ میں ہوگئی

تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ جاں بحق ہونے والوں کی روزانہ شرح گھٹ کر دو ڈیجٹ میں ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرونا وائرس سے متاثرہ ایک فرد کی ہلاکت کو بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور اس وبا کیخلاف مقابلہ کرنے کی دن رات کوششوں کی بدولت آج کوویڈ-19 کی ہلاکتوں کی روزانہ شرح دو ڈیجٹ میں ہوگئی اور آج  بھی اس وائرس کا شکار 98 افراد جان بحق ہوگئے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید نمکی" نے آج بروز منگل کو انسٹاگرام میں لائیو ویڈیو چیٹ کے ذریعے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اکثر صوبوں میں کوویڈ-19 کی روک تھام کا عمل بخوبی کیا گیا ہے اور اکثر صوبوں کی اچھی صورتحال ہے۔

نمکی نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں بیماروں کی آمد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی اہم وجہ لوگوں کی حمایت اور تعاون ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ایران میں 74 ہزار 877 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 98 اضافے کیساتھ اب تک کرونا وائرس کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 683 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha