ایران میں اسٹیل انگوٹس کی پیداواری کی گنجائش 3.2 ملین ٹن ہوجائے گی

تہران، ارنا - ایرانی مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن (آئی ایم آئی ڈی آر او) کی پیش گوئی کے مطابق ، رواں سال اسٹیل انگوٹس کی تیاری میں ملک کی صلاحیت میں 3.2 ملین ٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ فارس ، خوزستان ، مشرقی آذربائیجان اور جنوبی خراسان صوبوں میں اسٹیل کی چار کمپنیاں قائم کی جائیں گی۔
گذشتہ ایرانی سال 1398 میں 25 ٹن اسٹیل پیدا ہوا تھا اورتوقع کی جارہی ہے کہ رواں سال ملک میں اسٹیل کی پیداوار کا حجم 30 ملین ٹن سے تجاوز کر جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں سال 1398 کے 11 مہینے کے دوران 18۔5 ملین ٹن اسٹیل انگوٹس تیار کیا گیا ہے جو سال 1397 کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
اس وقت ایران دنیا کے 10 اسٹیل بنانے والے ممالک میں شامل ہے اور توقع ہے کہ اس سال کم سے کم 10 ملین ٹن اسٹیل کو ہدف مارکیٹوں میں برآمد کیا جائے گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ایران اس شعبے میں اپنی صلاحیت کو بہتر بناکر دنیا کے ساتویں مقام پر پہنچے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha