گزشتہ سال علم پر مبنی ایرانی کمپنیوں کی برآمدات 600 ملین ڈالر تھیں

تہران، ارنا - ايرانی سائنس اور ٹيكنالوجی كے بين الاقوامي كاروبار کی ترقي کے ڈائريكٹر جنرل نے کہا ہےکہ گزشتہ سال کے دوران ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں کی برآمدات 600 ملین ڈالر سے زیادہ تھیں۔

یہ بات روح الله استيری نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ایران میں علم پر مبنی 450 کمپنیاں اپنی مصنوعات کو بیروں ملک میں برآمد کر رہی ہیں جن مصنوعات کا سب سے زیادہ تر مصنوعات دوائیں اور طبی سامان سے متعلق ہیں جو سو فی صد ایرانی سائنسدانوں کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان ادویات کے اعلی معیار کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹوں کو بھی بھیجی جاتی ہیں۔
استیری نے بتایا کہ علم پر مبنی کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کے باوجود ان کمپنیوں کی برآمدات کی صورتحال اچھی ہے اور ہم رواں سال کرونا اور پابندیوں جیسے رکاوٹوں کے باوجود اس بازار کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha