ایران میں کرونا وائرس کا شکار 43،894 افراد اسپتال سے رخصت ہوگئے ہیں

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 43،894 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 71،686 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 4،474 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے اتوار کے روز ملک کے اندر کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک کے اندر 1657 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 117 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک کوویڈ- 19 کا شکار 4474 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ  3930 افراد کی نازک صورتحال ہے۔
جہانپور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے محکمہ صحت کی ویب سائٹ  salamat.gov.ir کا ملاحظہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 263،388 کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha