12 اپریل، 2020 12:09 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83747608
0 Persons
ایرانی ہینڈبال ٹیم ایشین کلب کپ کے مقابلوں میں شریک ہوگی

کرمان، ارنا – ایرانی صوبے کرمان کی مقامی ہینڈبال ٹیم "مس کرمان" نے ملک کی پریمیئر ہینڈ بال لیگ میں فتح حاصل کرلی اور ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں شرکت کرے گی۔

یہ بات ایرانی ہینڈبال فیڈریشین کے تعلقات عامہ کے سربراہ "سعید قرایی" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی ، کھیلوں کے دیگر مقابلوں کی طرح ، ملک کے پریمیئر ہینڈ بال لیگ کے مقابلوں کو بھی بند کردیا گیا تھا اور گذشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا کہ ان مقابلوں کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔
قرایی نے کہا کہ ایرانی ہینڈبال فیڈریشین کے مطابق، "مس کرمان" ٹیم نے 14 مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے ساتھ پریمیئر لیگ کے مقابلوں میں فتح حاصل کرلی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha