12 اپریل، 2020 10:47 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83747413
0 Persons
ایران میں دھات کی تیاری کا ریکارڈ توڑ دیا گیا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ گزشتہ ایرانی سال کے دوران دھات کی تیاری کے شعبے میں پچھلے 40 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔

یہ بات "رضا رحمانی" نے گزشتہ روز وزارت صنعت ، کان کنی اور تجارت کی معاونین کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے مخصوص حالات اور پابندیوں میں اضافے کے باوجود صرف تانبے کی پیداوار میں سب سے زیادہ اضافہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
رحمانی نے کہا کہ تانبے میں پیداواری کے ریکارڈ کے علاوہ برآمدات کی مقدار میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور ملک میں پہلی بار سلفورک ایسڈ پروڈکشن فیکٹری نے 15000 ارب ریال کی سرمایہ کاری سے اپنے کام کا آغاز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھاتوں کے شعبے میں دریافتیں ماضی کے مقابلے میں دو گنا بڑھ گئیں اور اس سال کے لئے تین بڑے صنعتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پہلی بار ، ملک میں زمین کے نایاب عناصر کے پائلٹ منصوبے کا افتتاح کیا گیا اور ہم اس شعبے میں دنیا کے بہترین پانچ اور چھ ممالک میں شامل ہیں۔
ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا کہ پچھلے سال ، ہم تین ارب اور 400 ملین ڈالر درآمدی سامان کو مقامی بنا کر غیر ملکی کرنسی کو بھی بچانے میں کامیاب ہوئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha