ایران میں اوزون گیس جنریٹر کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے بنایا گیا

تہران، ارنا –  ایران میں علم پر مبنی ایک کمپنی نے کرونا کے پھیلاؤ کے مقابلہ کرنے کے لئے اوزون گیس جنریٹر بنایا۔

ایک ایرانی کمپنی ' آرتا آریا' نے اوزون گیس جنریٹر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ مشین پھلوں، سبزیوں، گھر ، آفس، اسپتال اور لباس، گاڑی کی جراثیم کشی کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

اوزون گیس پہلے بھی کوکیوں، بیکٹیریاز، جراثیم، سارس اور انفلوئنزا وائرس سے لڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور مشرقی ایشین ممالک اس گیس کو کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں۔

یہ کمپنی اپنے غیر ملکی نمونے کی ایک تہائی قیمت کے ساتھ اس آلہ کو لوکلائزیشن کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ کمپنی فی الحال اس ڈیوائس کے بڑے ماڈل کو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہی ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز تک ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 68192 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1972افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے 3969 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک 4232افراد جاں بحق اور 32309افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha