ملک میں 40 ماسک پروڈکشن لائنیں قائم ہوں گی: نائب ایرانی صدر

کرج، ارنا- نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ آئندہ 20 دنوں کے اندر ملک میں اور 40 ماسک پروڈکشن لائنیں قائم ہوجائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار "سورنا ستاری" نے ہفتے کے روز صوبے البرز کے علاقے کرج کے بہارستان ٹاون میں کرونا سرولوجی کٹس ٹسٹ کی پہلی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے بہت بڑے اقدمات اٹھائے گئے ہیں؛ طبی ساز و سامان کے شعبے میں روزانہ 40 وینٹی لیٹر مشینز تیار کیے جاتے ہیں اور ایک ایسے وقت ہے جب بہت سارے ملکوں کو وینٹی لیٹر کی کمی کا سامنا ہے۔

ستاری نے کہا کہ کوویڈ-19 کی روک تھام کیلئے 98 فیصد کی ادویات اندروں ملک ہی تیار کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران بایوٹیک کے میدان میں بہت مشہور ہے؛ ہمارے پاس اس خطے میں سب سے بڑی بایوٹیکنالوجی کمپنیاں ہیں اور وہ مشرق وسطی میں بے مثال ہیں جو ایران میں 24 سے زیادہ بائیو ٹیک ادویات تیار کررہی ہیں۔

ستاری نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایران میں 100 ہزار سے زائد کرونا وائرس کٹس ٹسٹ کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں دیگرعلم پر مبنی کمپینوں کی شرکت سے ہم کرونا وائرس کٹس ٹسٹ کے اہم برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعوی کیا جاسکتا ہے کہ ایسی کوئی مصنوعات نہیں ہیں جو ہم اندروں ملک میں نہیں بنا سکتے جن میں طبی سامان، آپریٹنگ کمرے کا سامان، آئی سی یو کا سامان اور ہر طرح کے سازوسامان جو کرونا وائرس کی روک تھام میں استمعال ہوجاتے ہیں، کو تیار کر سکتے ہیں۔

ستاری نے کہا کہ ماسک پروڈکشن لائنز، جراثیم کش مصنوعات اور کرونا وائرس ٹسٹ کی تیاری یہ سب کے سب بہت اہم اور قابل قدر اقدامات ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha