11 اپریل، 2020 2:58 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83746595
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کے 41،947 افراد علاج ہوگئے ہیں

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 41،947 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 70،029 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 4،357 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے ہفتہ کے روز ملک کے اندر کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک کے اندر 1837 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 125 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک کوویڈ- 19 کا شکار 4،357 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جہانپور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے محکمہ صحت کی ویب سائٹ  salamat.gov.ir کا ملاحظہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 251،703 کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha