افغانستان کا ایران میں کرونا سے متاثرہ مہاجروں کے علاج پر شکریہ

کابل، ارنا – افغان وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا سے مبتلا ہونے والے پناہ گزینوں کے مفت علاج پر شکریہ ادا کیا ۔

افغان وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران میں کرونا سے شکار ہونے والے افغان مہاجرین کے مفت علاج کے لیے ایران کی انسان دوستانہ مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس بیان نے افغان حکومت افغان مہاجرین کے لیے اقدامات خاص طور پر افغان مہاجرین کے مفت علاج کے لیے ایرانی صدر کے حکم پر شکریہ اداکیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ افغان حکومت نے ایران میں اس بحران کے خلاف جنگ میں ہمسائہ اور دوست ملک ایران کی کامیابی پر کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا جلد ہی اس آفت سے نجات پائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بھی افغان حکومت کے حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس سے مبتلا شہریوں کے مفت علاج کی تعریف کی۔

ایرانی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز تک ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 68192 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1972افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے 3969 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک 4232افراد جاں بحق اور 32309افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha