خاتون امریکی سینیٹر کا ایران کو آئی ایم ایف کے قرض کی حمایت کا مطالبہ

تہران، ارنا – امریکہ کی سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایران کو 5 بلین ڈالر کے قرض کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات "داین فاینستاین" نے جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے ایک خط میں کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ٹرمپ سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایران کو 5 بلین ڈالر کے قرض کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔
فاینستاین نے اس خط میں ایران کو قرض دینے سے روکنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے ارادے پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں افغان شہریوں کی آمد کی وجہ سے اگر تہران کی کرونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے تو ، اس کا خطے تک پھیلاؤ ممکن ہے۔
امریکی سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کی نائب سربراہ نے کہا کہ ہم انسانی ہمدردی کی مصنوعات (پابندیوں سے) چھوٹ کی بنیاد پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 5 ارب ڈالر کے قرض کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی درخواست کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کرونا کے خلاف مدد کرنا امریکہ اور عالمی سلامتی کے مفاد میں ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی مرکزی بینک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ کے نام سے ایک خط میں کورونا وائرس کے مقابلے کے لئے پانچ ارب ڈالر مالی سہولیات کا مطالبہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha